Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیٹ کا درد اور حکیم صاحب کی دوائی

قصہ پیٹ درد کا
حکیم کے مطب پر ایک شخص آیا اور کہا پیٹ میں بہت درد ھو رہا ھے۔ 
حکیم سمجھ گیا کہ قبض ھے۔پھر اس سے پوچھا: گھر کتنی دور ھے تمھارا؟ 
مریض دو کلومیٹر 
حکیم نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک بوتل میں سے چار چمچے دوائی نکال کر ایک کٹوری میں ڈالی۔حکیم گاڑی سے آئے ہو یا چل کر ؟مریض چل کر 
حکیم نے پھر سے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور تھوڑی سی دوائی کٹوری سے واپس نکال لی حکیم گھر کون سی منزل پر ھے؟ مریض تیسری منزل پر حکیم نے دوبارہ کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی سی مزید دوا نکال لی۔حکیم صاحب اب آخری سوال کا جواب دو- گھر کے مین گیٹ سے ٹائلٹ کتنی دور ھے؟مریض 20 فٹ حکیم نے آخری بار کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی دوا اور نکال لی حکیم اب میری دوا کے پیسے دے دو پہلے، پھر یہ دوا پیو، اور فٹا فٹ گھر کی طرف نکل لو۔ کہیں رکنا مت۔ پھر مجھے فون کرنا۔مریض نے ویسا ھی کیا 
آدھے گھنٹے بعد مریض کا فون آیا اور ایکدم ڈھیلی آواز میں بولا :
حکیم دوا تو بہت اچھی تھی آپکی، مگر آپ نے ناڑا کھولنے کا ٹائم کیلکولیٹ نہیں کیا تھا ھم دس سیکنڈ سے ہار گئے۔
Copied