حقیقت یا لطیفہ
ایک آدمی سر راہ اپنے ڈاکٹر سے ملا تو حیرت سے پوچھا؛ جناب آپ اپنا کلینک بند کر کے چپکے سے کہیں چلے گئے اور کسی کو بتایا تک بھی نہیں۔
ایسا کیوں _؟
ڈاکٹر نے حیرت سے کہا: نہیں تو !! میرا کلینک تو ابھی بھی وہیں پر ہی ہے۔ تمہیں ایسا کس نے بتایا؟
اس آدمی نے کہا؛
آپ کے کلینک کے نیچے پولٹری کی دکان والے نے۔
ڈاکٹر صاحب سیدھا اس دکان پر گئے اور پوچھا _؛
بھائی، تیرے میرے بیچ میں ایسی کون سی بات ہو گئی ہے کہ تم میرے مریضوں کو اوپر میرے کلینک میں جانے دینے کی بجائے بتاتے ہو کہ میں یہاں سے کلینک بند کر کے کہیں اور چلا گیا ہوں۔۔ ایسا کیوں کر رہے ہو؟
پولٹری والے نے کہا: ڈاکٹر صاحب،
آپ بھی تو جو بھی مریض آتا ہے اسے کہتے ہو انڈے نہ کھایا کرو ان سے الرجی ہوتی ہے۔
اگر کام کرنا ہے تو مل کر کرتے ہیں،
ورنہ دکان بند ہو گی، تو دونوں کی ہوگی۔