Free Ride
چھوٹا سا کارٹن
ایک بندہ اسلام آباد سے چھوٹا سا کارٹن اٹھائے ہوئے ایبٹ آباد جانے کیلیئے ٹیکسی میں سوار ہوا۔ ........
راستے میں اس نے جیب سے موبائل نکالا اور دوست کو کال ملا کر بات کرتے ہوئے کہا:
سارا سونا 50 لاکھ میں بکا ہے۔ اور میں پیسے لیکر جلد ہی واپس پہنچ رہا ہوں۔دوسری طرف سے کچھ سننے کے بعد مزید جواب دیا کہ نہیں نہیں، پیسے میں نے ایک ڈبے میں ڈال کر رکھے ہوئے ہیں، کسی کو شک نہیں پڑے گا اور خیر ہوگی۔
ایبٹ آباد پہنچ کر اس نے ٹیکسی والے سے، ایک دکان پر یہ کہہ کر رکنے کو کہا کہ ، ذرا اپنے موبائل میں بیلینس ڈلوا لوں۔ تم رکو، ایک منٹ میں ابھی آیاٹیکسی والا جو اس بندے کے مکالمے کو سن کر گنگ ہوا بیٹھا تھا اس کے اتر کر دکان میں داخل ہوتے ہی ٹیکسی بھگا کر رفو چکر ہو گیا۔
اس بندے نے دکان سے پانی کی ایک بوتل خریدی، دکاندار کو پیسے دیتے ہوئے پوچھا: بھائی آپ کے پاس کوئی چھوٹا خالی کارٹن ہے کیا؟
میں نے اسلام آباد واپس بھی جانا ھے