Home Top Ad

Responsive Ads Here

قبض ‏کشا ‏تیل

معلومات میں اضافہ 
قبض کشا

ایک مریض حکیم کے پاس اور کہا مجھے قبض ھے!
حکیم نے پوچھا تمھارا گھر کتنی دور ہے؟
مریض:ایک کلو میٹر۔
حکیم نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک بوتل میں سے دو چمچ زیتون کا تیل نکال کر شیشی میں ڈالا اور پوچھا گاڑی سے آٸے ہو یا چل کر؟
مریض:گاڑی سے
حکیم نے پھر کیلکولیٹر چلایا اور چند قطرے زیتون کا تیل شیشی میں اور ڈال دیا اور پوچھا۔
گھر کون سی منزل پر ہے؟
مریض:تیسری منزل پر۔
حکیم نے پھر کیلکولیٹر چلایا اور چند قطرے زیتون کا تیل نکال لیا اور پھر پوچھا
لفٹ سے جاٶ گے یا سیڑھیوں سے؟
مریض:سیڑھیوں سے۔
حکیم نے پھر سے کیلکولیٹر استعمال کیا اور زیتون کے تیل کے چند قطرے مزید نکال لیے اور بولا اب آخری سوال کا جواب دو گھر کے مین گیٹ سے ٹاٸلٹ کتنی دور ہے؟
مریض: بلکل ساتھ ہی ہے۔
حکیم نے پھر سے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور شیشی میں چند قطرے مزید ڈال کر کہا یہ دوا پیو اور فٹافٹ گھر کی طرف نکل لو کہیں رکنا مت۔پھر مجھے فون کرنا۔
مریض نے ویسا ہی کیا۔

آدھے گھنٹے بعد مریض کا فون آیا وہ ڈھیلی آواز میں بولا حکیم صاحب دوا تو بہت اچھی تھی مگر خدا کے لیے اپنا کیلکولیٹر ٹھیک کروالیں دوسیڑھیاں پہلے ہی اپنا اثر دکھا گٸی ہے!!!