بابا نے میرا ہاتھ پکڑا اور میری مُٹھی عجوہ کھجوروں سے بھر دی فرمایا کھاؤ اور ساتھ بِٹھا کے فرمانے لگے بتاؤ تو حیاتی کِس کو کہتے ہیں ..؟
میں نے کہا زندگی کو
تو میرے سر پر ہلکی سی چپت لگا کر فرمانے لگے نہیں نکمی حیاتی تو وہ ہوتی ہے جِسے کبھی موت نہیں آتی دیکھو نا،
اللّٰه تعالی کا ایک ایک لفظ ہیرے یاقوت و مرجان سے زیادہ پیارا اور قیمتی اور نصیحتوں سے بھرپور ہے اللّٰه پاک نے یہ نہیں کہا کہ
" اِسلام مکمل ضابطہ زندگی ہے " بلکہ یوں کہا کہ " مکمل ضابطہ حیات ہے " حیاتی تو مرنے کے بعد شروع ہو گی جِسے کبھی موت نہیں آئے گی
پھر گلاس میں میرے لئے زم زم ڈالتے ہُوئے فرمانے لگے میرے پتر اللّٰہ نے زندگی دی ہے حیات کو سنوارنے کے لئے
نہ کہ بگاڑنے کے لئے
تو یہ زندگی بھی بھلا کوئی حیاتی ہے جِس کو موت آ جائے گی اصل تو وہ حیات ہے جِس کو کبھی زوال نہیں کبھی موت نہیں
تو زندگی ایسے گزارو کہ حیات سنور جائے تب پہلی بار سمجھی کہ " اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے " کا اصل مطلب کیا ہے