رمضان کی فضیلت اور اہمیت
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شعبان کے آخری دنوں میں فرمایا، *تمہارے اوپر ایک بڑا بزرگ سایہ فگن ہوا ہے یہ بڑا برکت والا مہینہ ہے۔ اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے اس میں اللہ نے روزے کو فرض قرار دیا ہے اور اس کی تراویح سنّت ہے۔*
رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کی رحمتوں کا خزانہ ہے۔
یہ وہ مہینہ ہے جسے پانے کے لئے پیارے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعائیں کیا کرتے تھے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ،
"اے اللہ! رجب اور شعبان میں ہمیں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔"*
کسی مہینے تک پہنچنے کی تمنا تو تب ہی کی جاتی ہے نہ جب اس میں کوئی بہت بڑا ہے انعام ملنے والا ہوتا ہے۔