Home Top Ad

Responsive Ads Here

کون ‏دشمن ‏. ‏.کون ‏ ‏منافق

کون دشمن..کون منافق 
کچھ کھٹی...مجھ میٹھی 

ہولو کاسٹ کا قانون ٹھیک ہے 295 سی کا قانون غلط ہے۔۔
پاکستان مذہبی ریاست نہیں ہے پر اسرائیل یہودیوں کا حق ہے۔۔۔
برما کی تصاویر جعلی ہیں پر سوات کی کوڑے والی ویڈیو ایک دم اصلی تھی۔۔۔
بابری مسجد کو گرانا ٹھیک تھا لیکن بامیان کے بتوں کو گرانا ظلم تھا۔۔۔
کشمیر میں لڑنے والے دہشتگرد ہیں پر بلوچستان کے لڑنے والے حق پر ہیں۔۔۔
وزیرستان پہ پہلے حملے ٹھیک تھے لیکن اب ظلم ہے۔۔۔
گریٹر اسرائیل ٹھیک ہے پر گریٹر پاکستان کی سوچ دہشتگردی ہے۔۔۔
ماروائے عدالت یا عدالت کے ذریعے گستاخ کو مارنا جہالت ہے پر جہازوں سے بم گراکر لاکھوں انسانوں کو قتل کرنا ٹھیک ہے۔۔
یورپ میں مسلمانوں کا داخل ہونا غلط ہے پر مسلم ممالک میں گوروں کا قبضہ جائز ہے۔۔
عافیہ صدیقی کو نہیں چھوڑنا چاہئیے پر آسیہ ملعونہ کو چھوڑ دینا چاہئیے۔۔۔
پاک فوج سارا بجٹ کھا جاتی ہے پر سیاستدان فاقے کرتے ہیں۔۔۔
پاکستان کا ایٹم بم غیر محفوظ ہے لیکن انڈیا کا ایٹم بم محفوظ ہے۔۔
پاکستان نے کوئ جنگ نہیں جیتی لیکن انڈیا نے تمام جنگیں جیتی تھیں۔۔۔
کم عمری کی شادی جہالت ہے پر کم عمری میں ڈیٹ مارنے سے ملک ترقی کرتا ہے۔۔۔
عریانیت کو سرچ کرنا غلط ہے پر عریانیت کا ادارہ قائم کرنا ترقی کی سوچ ہے۔۔
مدارس سے سائنسدانوں کا نا نکلنا غلط ہے پر یونیورسٹیوں سے سائنسدان کا نا نکلنا کوئ مسئلہ نہیں ہے۔۔
داڑھی والا گناہ کرے تو وہ انسان ہی نہیں کلین شیو کا گناہ انسانی حقوق کے عین مطابق ہے۔۔۔

امن کی باتیں کرنے والا پاکستان غلط ہے جنگ و جدل کی باتیں کرنے والا بھارت حق پر ہے ۔۔۔

یہ خیالات ہمارے ملک کے ان لوگوں کے ہیں جو لبرلز،سیکیولرز،ملحدین کے بھیس میں اسلام و پاکستان دشمن منافقین ہیں  ۔۔۔