انسان کی سوچ
ھمیشہ ھم سوچتے ھیں کہ وہ فوراً من پسند چیز پر "کُن" کیوں نہیں کہتا ؟
ھم انسان ھیں نا اس لیے کبھی یہ بات سمجھ نہیں سکتے کہ اس ایک لفظ "کُن" کی کیا اھمیت ھے یہ وہ لفظ ھے جس پر پوری کائنات بنا دی گئی اور ختم بھی اس لفظ پر کر دی جائے گی.
تو پھر اس لفظ کو ایسے کیسے کہہ دیا جائے؟؟
وہ "کُن" تب کہتا ھے جب وہ اپنے بندے کے لیے بہترین وسیلہ بنا دیتا ھے اور بعض اوقات وہ چاھتا ھے کہ میرا بندہ صبر کرے میرے لیے، وہ اپنے بندے کو آزماتا ھے
" کچھ دے کر اور کچھ لے کر "
کیا اُس کا حق نہیں اُس سے محبت جتائی جائے، اُس کے لیے تھوڑا انتظار کر لیا جائے، اُس کی رضا میں راضی ھو لیا جائے.
وہ دُعا کی توفیق دیتا ھی تب ھے جب اس نے "کن" کہنا ھو.
ایسا کیسے ھو سکتا ھے کوئی اُس کی بارگاہ میں جائے سسکتے ھوئے اور وہ اسے سینے سے نہ لگائے؛؛
بس صبر کے ساتھ انتظار کرو کیونکہ وہ صبر کے ساتھ انتظار کرنے والوں کے لیے ھی معجزے کرتا ھے