Home Top Ad

Responsive Ads Here

پانی ‏پلانے ‏کا ‏ثواب ‏

*صحیح, بخاری شریف 
. پانی پلانے کے ثواب کا بیان 

*رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ایک شخص جا رہا تھا کہ اسے سخت پیاس لگی، اس نے ایک کنویں میں اتر کر پانی پیا۔ پھر باہر آیا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے کیچڑ چاٹ رہا ہے۔ اس نے (اپنے دل میں) کہا، یہ بھی اس وقت ایسی ہی پیاس میں مبتلا ہے جیسے ابھی مجھے لگی ہوئی تھی۔ (چنانچہ وہ پھر کنویں میں اترا اور) اپنے چمڑے کے موزے کو (پانی سے) بھر کر اسے اپنے منہ سے پکڑے ہوئے اوپر آیا، اور کتے کو پانی پلایا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے اس کام کو قبول کیا اور اس کی مغفرت فرمائی۔* *صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللّٰہ! (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) کیا ہمیں چوپاؤں پر بھی اجر ملے گا؟ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ہر جاندار میں ثواب ہے۔*