بڑا انسان کون ہے......
اپنے لئے تو سب جیتے ہیں مگر دوسروں کیلئے جینے والے انمول ہوتے ہیں ۔ ہم جس ماحول میں سانس لے رہے ہیں یہاں ہر شخص ہی مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔ مختلف دکھ اس کے پلو سے لٹکے ہیں ۔ ہزاروں خواہشات کے دفن ہونے کی سسکیاں بسیرا کرتی ہیں تو ایسے ماحول میں کسی کیلئے آکسیجن بننا بڑے ظرف والوں کا کام ہے ۔۔ ۔۔۔
بڑا انسان وہ نہیں ہوتا جس کے پاس دولت ہو ، بینک بیلنس ہو بلکہ بڑا انسان وہ ہے جس کا دل بڑا ہو ۔ کسی کی مدد کرنے کیلئے بھی بڑا دل درکار ہوتا ہے۔ ہمارے چہرے کی مسکراہٹ بھی ایک صدقہ ہے ۔ کسی کا دکھ سن لینا ۔ کسی کو تسلی دے دینا ۔ کسی کو سننے والے کان دے دینا ۔ یہ سب بھی صدقہ جاریہ ہیں ۔۔ آپ اگر کسی بڑی پریشانی میں مبتلا ہیں تو کسی کی چھوٹی پریشانی ختم کر دیں ۔ اللہ آپ کی بڑی پریشانیاں دور کر دے گا ۔ انسان کی معراج انسانیت ہے اور یہی حقیقت ہے.