Home Top Ad

Responsive Ads Here

افضل ‏ترین ‏کلمات ‏

*︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
             *❣ منتـــخب تـــحاریــــر ❣*    
*︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*جوائن WhatsApp Groups*

https://chat.whatsapp.com/LiWq8XkhWD3HM5shCVj66I

سبحان اللہ و بحمدہ کے فضائل

افضل کلمات..احادیث کی روشنی میں 
1) رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس شخص نے ایک دن میں 100بار "سبحان الله وبحمده" کہا تو اس کے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں."
(صحیح مسلم:6842)
2) رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کوئی شخص جب صبح کرے اور جب شام کرے تو 100بار "سبحان الله وبحمده" کہے تو قیامت کے روز کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آئے گا، سوائے اس کے جو اتنی بار (یہ کلمات) کہے یا اس سے زیادہ بار کہے."
(صحیح مسلم:6843)
3) حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سا کلمہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے اللہ نے اپنے فرشتوں اور اپنے تمام بندوں کے لیے منتخب فرمایا ہے:
"سبحان الله وبحمده"
(صحیح مسلم:6925)
4) حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: "کیا میں تمہیں وہ کلمہ نہ بتاؤں جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ میں نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے وہ کلمہ بتائیے جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو سب سےزیادہ محبوب کلمہ "سبحان الله وبحمده" ہے."
(صحیح مسلم:6926)