Home Top Ad

Responsive Ads Here

ادب ‏اور ‏محبت

ادب پہلا قرینہ ہے...محبت کے  قرینوں میں
*ادب پہلا قرینہ ہے محبت کےقرینوں میں*
۔----------------
*جب صلح حدیبیہ کے موقع پر حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو نمائندہ بنا کر مکہ مکرمہ بھیجا گیا تو قریش مکہ نے مسلمانوں کو مکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔جب صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو پتہ چلا تو بہت غمگین ہوئے۔ بعض نے کہا کہ عثمان رضی اللہ عنہ خوش قسمت ہیں کہ بیت اللہ کا طواف کرکے آئیں گے۔نبی علیہ السلام نے فرمایا:*
*عثمان رضی اللہ عنہ میرے بغیر طواف نہیں کرے گا۔ حضرتِ عثمان رضی اللہ عنہ واپس آئے تو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا کہ کیا آپ رضی اللہ عنہ نے بیت اللہ کا طواف کیاَ انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم قریش مجھے طواف کرنے کے لئے اصرار کرتے رہے اگر میں وہاں ایک سال بھی مقیم رہتا تو بھی نبی علیہ السلام کے بغیر طواف نہ کرتا*