Home Top Ad

Responsive Ads Here

ثناء ‏باری ‏تعالی ‏

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

وہ بخشتا ہے گناہِ عظیم بھی لیکن
ہماری چھوٹی سی نیکی سنبھال رکھتا ہے

ہم اسے بھول جاتے ہیں روشنی میں
وہ تاریکی میں بھی خیال رکھتا ہے

جو کبھی دیر سے لوٹوں تو میری ماں کی طرح
وہ میرے رزق کا حصہ نکال رکھتا ہے

محبت اپنے بندوں سے کمال رکھتا ہے
وہ اللہ ہی ہے جو سب کا خیال رکھتا ہے

اللہ کریم اپنے محبوب کریمﷺ کا صدقہ ہم سب کو اپنی خصوصی پناہ میں رکھے اور خوشیاں نصیب فرمائے

آمِیْن یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ