Home Top Ad

Responsive Ads Here

جو ‏لوگ ‏اللہ ‏تعالی ‏پر ‏جھوٹ ‏گھڑتے ‏ہیں ‏

جو لوگ اللہ تعالی پر جھوٹ گھڑتے ہیں 
﷽﷽﷽سورہ الانعام آیت نمبر93تا94ہے
ان آیات میں بتایا گیا ہے جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں یعنی خود سے باتیں بناتے ہیں حتی کہ یہاں تک کہ دیتے ہیں کہ مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے۔۔جب کہ آپﷺاللہ کے آخری نبی ہیں اور آپﷺ کے کوئی نبی نہیں آئے گا. اور نہ ہی وحی اللہ نے آپﷺپر یہ سارا سلسلہ ختم کر دیا اور دین مکمل کر دیا۔۔اب یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کےماننے والوں اور      پیروکاروں کو چاہیے کہ پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں اور دین کی تبلیغ کریں۔۔۔بعض لوگ کچھ دعوے کرتے ہیں خود کو پرہیزگار اور تقویٰ والے ثابت کرنے کے لیے یہ۔ تک کہہ دیتے ہیں  کہ خواب میں آپﷺکو دیکھا ہے حالانکہ دیکھا نہیں ہوتا  یہ جاہل لوگ اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں اور پہ دین کی گمراہی کا سبب بنتے ہیں۔کاش ہم لوگ  جان سکیں  کہ  جب موت کی بیہوشی طاری ہوگئ جب جسم کے بال بال روح کھینچی جائے گئ کتنی تکلیف ہو گی کیونکہ لوٹ کر تو اللہ کے پاس ہر حال میں جانا ہی جانا ہے
جب اللہ ہر چیز سے واقف ہے کیا ہم کرتے ہیں اور کیا چھپاتے ہیں تو پھر ہم کیوں غلط کاموں میں ملوث ہیں
جب کہ ہمارا سب کچھ جان مال عزت آبرو اللہ کے ہاتھ میں ہے جو اللہ تعالی چاہے ایک منٹ میں کر سکتا ہے
اللہ تعالی ہمیں نیکی کرنے اور برائی کو روکنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین