Home Top Ad

Responsive Ads Here

پرانے ‏زمانے ‏کے ‏انوکھے ‏طیور

پرانے زمانے اور.پرانے اصول




آج کل کے برگر بچے یہ کبھی نہیں جان پائیں گے کہ پرانے زمانے میں ہمیں مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر مار پڑتی تھی:

1. پٹنے کے بعد رونے کی آواز پر
2. پٹنے کے بعد نہ رونے کی آواز پر
3. بغیر پٹے رونے کی آواز پر

4. دوستوں کے ساتھ کھیلنے کودنے پر
5. دوستوں کے ساتھ نہ کھیلنے کودنے پر

6. جہاں بڑے بیٹھے ہوں ، وہاں سے گزرنے پر
7. بڑوں کو جواب دینے پر 
8۔ بڑوں کو جواب نہ دینے پر 
9. کافی عرصہ تک بغیر پٹے رہنے پر 

10. گانے کے انداز میں نعت پڑھنے پر 
11. مہمانوں کو سلام نہ کرنے پر 
12. مہمانوں کے لئے بنائے گئے ناشتے پر ہاتھ صاف کرنے پر 
13. مہمانوں کے جاتے وقت ساتھ جانے کی ضد پر 
14. کھانے سے انکار پر
15. غروب آفتاب کے بعد گھر آنے پر 
16. پڑوسیوں کے ہاں کھانا کھا لینے پر 
17. ضد کرنے پر 
18. بہت شوخا ہونے پر 
19. ہم عمر بچوں کے ساتھ لڑائی میں ہار جانے پر 
20. ہم عمر بچوں کے ساتھ لڑائی میں جیت جانے پر
21. آہستہ آہستہ کھانے پر 
22. جلدی جلدی کھانے پر 
23. جب بڑے جاگ جائیں تو سوتے رہنے پر
23. جب بڑے سو رہے ہوں تو شور کرنے پر
24. کھانے کے دوران مہمانوں کو دیکھنے پر 
25. چلتے وقت جان کر گر جانے پر 
26. بڑوں کے ساتھ نظریں ملانے پر 
27. بڑوں کے ساتھ نظریں نہ ملانے پر
28. بڑوں کے ساتھ بات کرتے وقت پلکیں جھپكانے پر
29. بڑوں کے ساتھ بات کرتے وقت پلکیں نہ جھپكانے پر
30. روتے ہوئے بچے کو دیکھ کر ہنسنے پر
31-کسی۔کے گھر مہمان جا کر تمام بسکٹ کھانے پر
پرانے لوگ اور عجیب طریقے....آج کے بچے شاید.ہسیں یہ تمام باتیں پڑھ کر...