Home Top Ad

Responsive Ads Here

ایک ‏نوجوان ‏کا ‏قصہ

قصہ ایک نوجوان کا

_*" فکرِ آخرت کا سبق-"*_

خلیفہ عبدالملک بن مروان بیت اللہ کا طواف کر رھا تھا- اسکی نظر ایک نوجوان پر پڑی- جس کا چہرہ بہت پُروقار تھا- مگر وہ لباس سےمسکین لگ رہا تھا-
خلیفہ عبدالملک نےپوچھا-
یہ نوجوان کون ھے- تو اسےبتایا گیا- کہ اس نوجوان کا نام سالم ھے- اور یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیٹا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا پوتا ھے-
خلیفہِ راشد فاروقِ اعظم کا پوتا۔۔۔۔۔!!!
خلیفہ عبدالملک کو دھچکا لگا- اور اُس نےاِس نوجوان کو بلا بھیجا-
 نوجوان حاضرِ خدمت ھوا-
خلیفہ عبدالملک نےکہا- کہ بیٹا میں تمہارےدادا سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا بڑا مداح ھوں- اور مجھےتمہاری یہ مسکین حالت دیکھ کر بڑا دکھ ھوا ھے- اور مجھےخوشی ھوگی- اگر میں تمھارےکچھ کام آ سکوں- تم اپنی ضرورت بیان کرو- جو مانگو گے- تمہیں دیا جائےگا-
نوجوان نےجواب دیا-
اےامیرالمومنین! میں اس وقت اللہ کےگھر بیتُ اللہ میں ھوں- اور مجھےشرم آتی ھے- کہ اللہ کےگھر میں بیٹھ کر کسی اور سےکچھ مانگوں- خلیفہ عبدالملک نےاسکےپُرمتانت چہرےپر نظر دوڑائی- اور خاموش ھوگیا-
خلیفہ نےاپنےغلام سےکہا- کہ اِس نوجوان کےاِردگرد ھی رھو- یہ جیسےھی عبادت سےفارغ ھو کر بیتُ اللہ سےباہر آئے- تو اسےمیرےپاس لے کر آنا-
سالم بن عبداللہؓ بن عمرؓ جیسےھی فارغ ھو کر حرمِ کعبہ سےباہر نکلے- تو غلام نےاُن سےکہا- کہ امیرالمؤمنین نےآپکو یاد کیا ھے-
تو سالم بن عبداللہؓ خلیفہ کےپاس پہنچے-
خلیفہ عبدالملک نےکہا-
نوجوان! اب تو تم بیتُ اللہ میں نہیں ھو- اب اپنی حاجت بیان کرو- میرا دل چاھتا ھے- کہ میں تمہاری کچھ مدد کروں-
سالم بن عبداللہؓ نےکہا-
اےامیرالمؤمنین! آپ میری کونسی ضرورت پوری کر سکتےہیں- دنیوی یا اخروی-؟
امیرالمؤمنین نےجواب دیا-
کہ میری دسترس میں تو دنیوی مال و متاع ھی ھے- سالم بن عبداللہؓ نےجواب دیا- امیرالمؤمنین دنیا تو میں نےکبھی اس سےبھی نہیں مانگی- جو اس دنیا کا مالکِ کُل ھے- آپ سےکیا مانگوں گا-
میری ضرورت اور پریشانی تو صرف آخرت کےحوالےسےھے- اگر اس سلسلے میں آپ میری کچھ مدد کر سکتےہیں- تو میں بیان کرتا ھوں-
خلیفہ حیران و ششدر ھو کر رہ گیا-
اور کہنےلگا- کہ نوجوان یہ تو نہیں، تیرا خون بول رھا ھے-
خلیفہ عبدالملک کو حیران اور ششدر چھوڑ کر سالم بن عبداللہؓ علیہ رحمہ وہاں سےنکلے- اور حرم سےملحقہ گلی میں داخل ھوئے- اور نظروں سےاوجھل ھوگئے-
 
*🌴یوں ایک نیک اور صالح نوجوان حُبِ دنیا میں گم حاکمِ وقت کو آخرت کی تیاری کا بہت اچھا سبق دے گیا-🌴*
قابل ستائش..اعلی قدریں