Home Top Ad

Responsive Ads Here

صبح ‏بخیر ‏زندگی

السلام وعلیکم 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

صبح بخیر..  

زندگی کی دوڑ میں سمجھ داری اسی میں ہے کہ آپ دنیا کو پہچان کے آگے چل دیں اور اپنے معاملات اپنے رب پر چھوڑ دیں کیونکہ اللہ کریم کے علاوہ کوئ منصف نہیں اور وہ سب جانتا ہے۔

اے ہماری سانسوں کے مالک، اے ہماری نافرمانیوں کے بعد بھی ہمیں رزق عطا کرنے والے کریم اللہ، ہمارے گناہوں کی پردہ پوشی کرنے والے رحیم اللہ! ہمارے کمزور جسم پر رحم فرما، ہم پر اپنے احسانات جاری رکھ، ہمارے ہر کام میں اپنا کرم فرما۔

یا رب کریم ہر شر، برائی، آفات و بلیات، اور بیماریوں سے ہم سب کو محفوظ فرما۔
درود شریف کی کثرت کیجئے ۔۔۔ 
آمین یارب العالمین