Home Top Ad

Responsive Ads Here

انوکھی ‏شادی....بڑھاپا ‏اور ‏ہمارے ‏ارمانانوکھی شادی

80 سال کی عمر میں شادی

انوکھی شادی

80 سال کی عمر میں ان دونوں کی دعا قبول ہوئی تو انہوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا 
بوڑھی دلہن نے سرخ لہنگا پہنا اور دولہا شیروانی پہنے گھوڑے کی بجاۓ ویل چیئر پر بیٹھ کر بارات لیکر آیا بارات میں شرلی پٹاخوں کی جگہ بارات کے ساتھ آئی ہوئی ایمبولینس کا ہارن بجایا گیا 
اسٹیج پر دولہے کے ساتھ شہ بالے کی بجاۓ دولہے کے ڈاکٹر کو بیٹھایا گیا۔ جو اپنے ہمراہ فرسٹ ایڈ باکس ، آکسیجن سیلنڈر اور ضروری ساز و سامان کلینک سے لیکر آیا تھا 
شادی میں شریک لوگوں نے دولہا دولہن کو سلامی میں پیسوں کے بجاۓ انکی روزہ مرہ استعمال کی میڈیسن لفافے میں ڈال کر دی 
نکاحِ کے بعد باراتیوں نے کھانے میں چکن روسٹ ، تکہ ، کباب ، بریانی کھائی اور دولہا دولہن کو دیسی مرغی کی یخنی ، دلیہ ۔ اور بغیر فروٹ والا کسٹرڈ پیش کیا گیا 
دودھ پلائی کی رسم میں کھویا دودھ کی بجاۓ دولہے کو کیلشیم ملا پانی پلایا گیا اور منہ دکھائی کی رسم میں دولہے نے دولہن کو نئے دانتوں کا سیٹ گفٹ کیا 
گوڈا پکڑائی کی جگہ دولہا دولہن کی ٹانگیں دبائی کی رسم کی گی اورجوتا چھپائی کی رسم میں سالیوں نے جوتے کی بجاۓ دولہا کی عینک چھپائی 
شادی کے بعد ہنی مون کیلئے دولہا دولہن کو سول ہسپتال میں داخل کروایا گیا